ہوناور:2/ جنوری (ایس اؤنیوز)گھر کو اچانک آگ لگنے کے نتیجےمیں گھریلو استعمال کی اشیاء اور نقد رقم جل کر خاکستر ہوگئیں۔ 3لاکھ روپیوں سے زائد مالیت کا نقصان ہونے کا اندازا لگایا گیا ہے۔ یہ واقعہ تعلقہ کے کھروا گرام پنچایت حدود کے کڈگیری میں پیش آیاہے۔
کڈگیری کے لکشمی شیورام نائک گھر کے مالک بتائے گئےہیں۔ پیر کو 30-10بجے کے قریب گھر میں اچانک لگی تو گھروالے حیرت زدہ رہ گئے پھر پاس پڑوس کے لوگوں کے تعاون سے آگ کو بجھانےکی کوشش کام نہیں آئی ، آگ گھر کے پاس موجود ناریل کے درخت کو لپیٹ میں لینے کے نتیجےمیں مزید بھڑکی آگ گھر یلو اشیاء ،نقد رقم ، اناج وغیرہ کو خاک کردیا۔ چھوٹے بچوں کی اسکولی کتابیں ، یونیفارم بھی جل گئے ہیں۔ گھر کی درستی کے لئے نجی بینک سے قرض کے طورپر لا کر رکھے ہوئے 50ہزار اور دستی قرضہ کے 20ہزار روپئے کل 70ہزارروپئے راکھ ہوگئے ہیں۔
مقامی تحصیلدار اور تحصیل عملہ جائے وقوع پہنچ کرمعائنہ کرتے ہوئے نقصانات کا اندازا لگایا گیاہے۔ اس کے علاوہ کئی سیاسی لیڈران بھی گھر والوں سے ملاقات کرتےہوئے مالی تعاون کیا ۔